سندھ میں 21 رمضان کو تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان
محکمہ اسکول تعلیم کے ڈپٹی سیکرٹری کے دستخط سے نوٹیفکیشن جاری
سندھ حکومت نے خلفیہ چہارم حضرت علیؓ کے یوم شہادت پر تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا۔
سندھ کے تعلیمی اداروں میں یوم علیؓ پر تعطیل کا اعلان کر دیا گیا، محکمہ اسکول تعلیم کے ڈپٹی سیکرٹری اشرف حسین انصاری کے دستخط سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں 21 رمضان المبارک (22 مارچ) کو حضرت علی کے یوم شہادت پر تمام سرکاری و نجی اسکول اور کالجز بند رہیں گے۔
holiday
Ramadan 2025
school hoiday
anniversary of Hazrat Ali
مقبول ترین
Comments are closed on this story.