صبور علی اور علی انصاری کے ہاں ننھی پری کی آمد

دونوں نے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کی پیدائش کی خبر شیئر کی
اپ ڈیٹ 19 مارچ 2025 01:51pm

پاکستانی شوبز انڈسٹری کےمشہور اور پسندیدہ نوجوان جوڑے، صبور علی اور علی انصاری، نے اپنی زندگی کی ایک نئی خوشی کا استقبال کیا ہے۔

دونوں نے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی سرینا علی کی پیدائش کی خوشخبری دی، جس کے بعد ان کے مداحوں اور دوستوں کی طرف سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

صبور علی اور علی انصاری نے ہسپتال سے اپنی چھوٹی فیملی کی تصاویر شیئر کیں۔

تصاویر میں وہ اپنی ننھی بیٹی کے ساتھ خوشی کے لمحوں میں مگن نظر آ رہے ہیں۔

خوشی کے اس لمحے میں مداحوں کی جانب سے دعاوں اور مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہوگیا۔

entertainment

lifestyle

شخصیات