Aaj News

ہفتہ, اپريل 19, 2025  
20 Shawwal 1446  

جسٹس علی باقر نجفی سپریم کورٹ کے جج تعینات، نوٹیفکیشن جاری

جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ میں تعیناتی حلف اٹھانے کی تاریخ سے مؤثر ہو گی
شائع 15 اپريل 2025 03:19pm

جسٹس علی باقر نجفی کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کر دیا گیا ہے۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون کی جانب سے تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ میں تعیناتی حلف اٹھانے کی تاریخ سے مؤثر ہو گی۔ ان کی تقرری آئین کے آرٹیکل 177(1) اور 175A(8) کے تحت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کی تقریب حلف برداری کل ہوگی، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی جسٹس علی باقرنجفی سے حلف لیں گے۔

حلف برداری تقریب سپریم کورٹ میں ہوگی، جس میں ججز، اٹارنی جنرل، صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز اور سینئر وکلاء شریک ہوں گے۔

یاد رہے کہ جسٹس علی باقر نجفی اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ کے جج کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے کی تھی۔

ان کی تعیناتی کے بعد سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔

justice ali baqar najafi