Aaj News

جمعرات, مئ 22, 2025  
25 Dhul-Qadah 1446  

آئی فون 15 پرو اور 15 پرو میکس کی کم قیمتوں پر واپسی، ایپل کا بڑا اعلان

ایپل کی جانب سے یہ پیشکش دیگر ممالک میں بھی پیش کی جاسکتی ہے، رپورٹ
شائع 25 اپريل 2025 11:16am

ایپل کی جانب سے مختلف یورپی ممالک میں آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس ماڈلز کو کم قیمتوں پر دوبارہ متعارف کروا دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین، جرمنی، فرانس، اٹلی اور سوئٹزرلینڈ جیسے ممالک میں آئی فون 15 پرو کے ریفربشڈ ورژن خریدا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، 128GB ماڈل اب 949 یوروز کی قیمت پر دستیاب ہے، جو پہلے 1,119 یوروز میں دستیاب تھا، اور 512GB ورژن 1,269 یوروز میں فروخت ہو رہا ہے، جس میں 230 یوروز کی کمی ہوئی ہے۔

آئی فون 15 پرو میکس ماڈلز کی قیمتوں میں بھی کمی آئی ہے۔ 512GB ورژن اب 1,359 یوروز میں دستیاب ہے، جس کی قیمت پہلے 1,599 یوروز تھی۔

سب چائنہ ہے!!! آئی فون امریکہ کے بجائے چین میں کیوں بنائے جاتے ہیں؟ ایپل کے سربراہ نے راز سے پردہ اٹھا دیا

رپورٹ کے مطابق یہ ریفربشڈ فونز مکمل جانچ اور مرمت کے عمل سے گزرتے ہیں تاکہ یہ ایپل کے معیار پر پورا اتر سکیں۔ ان کو صاف کیا جاتا ہے، خوبصورتی کے ساتھ دوبارہ پیک کیا جاتا ہے، اور وارنٹی کے ساتھ فروخت کیا جاتا ہے۔

فی الحال یہ ریفربشڈ ماڈلز صرف چند یورپی ممالک میں دستیاب ہیں، لیکن توقع ہے کہ ایپل انہیں دیگر ممالک جیسے امریکہ اور برطانیہ میں بھی جلد پیش کرے گا۔

سولر انرجی سے چارج ہونے والا نیا آئی فون 17 پرو میکس کیسا ہوگا اور کن طاقتور فیچرز سے لیس ہوگا؟

ماہرین کا خیال ہے کہ آئی فون 15 پرو کی امریکہ میں 128 جی بی ماڈل کی قیمت لگ بھگ 849 ڈالر ہوسکتی ہے، جو اس کی اصل قیمت 999 ڈالر سے 150 ڈالر کم ہوگی۔

iPhone 15 Pro

iPhone 15 Pro Max