کراچی پورٹ قاسم کے قریب ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا
جاں بحق شخص کی شناخت جان محمد کے نام سے ہوئی، ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا
کراچی میں ہیوی ٹریفک کے خونی وار جاری ہیں، پورٹ قاسم کے قریب ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا۔
کراچی کے علاقے پورٹ قاسم کالونی گیٹ کے قریب ٹرک کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت جان محمد کے نام سے کرلی گئی ہے. حادثہ پورٹ قاسم کالونی گیٹ کے قریب پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیورموقع سےفرارہوگیا ، پولیس نے ٹرک تحویل میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔
Truck crushes
motorcyclist
at Port Qasim
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔