مانسہرہ میں جیپ کھائی میں گر گئی، 4 افراد جاں بحق، 8 زخمی
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچی اور 3 خواتین شامل ہیں۔
مانسہرہ کے علاقے سنڈھی جبوڑی میں پیش آنے والے حادثے میں جیپ کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچی اور 3 خواتین شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
شانگلہ میں جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق، 3 زخمی
ریسکیو ذرائع کے مطابق جیپ سنڈھی سے جبوڑی کی جانب آ رہی تھی کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
Mansehra
Jeep Accident
trafic accident
مقبول ترین
Comments are closed on this story.