صبح نو بجے سے پہلے یہ ایک کام کریں اور کئی بیماریوں سے چھٹکارا پائیں
ایک رپورٹ کے مطابق، ماہرین غذائیت کا اتفاق ہے کہ صبح سب سے پہلے صرف ایک یا دو گلاس پانی پینے سے آپ کی صحت میں نمایاں فرق آ سکتا ہے۔ دن کا آغاز ایک گلاس پانی سے کرنا ایک چھوٹی مگر طاقتور عادت ثابت ہو سکتی ہے۔
غذائیت کے ماہرین کہتے ہیں کہ صبح پانی پینے سے جسم کو ری ہائیڈریٹ کرنے، میٹابولزم کو بڑھانے اور عمل انہضام کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ یہ عادت توانائی کی سطح اور توجہ میں بھی اضافہ کر سکتی ہے۔
مکھانے ہر کسی کے لیے بہترین اسنیکس کیوں نہیں ہیں؟
صبح پانی پینے سے دن کا آغاز ایک صحت مند انداز میں ہوتا ہے اور آپ دن کی مصروفیت سے پہلے زیادہ چوکنا اور تروتازہ محسوس کرتے ہیں۔
ماہرین غذائیت کے مطابق، صبح خالی پیٹ پانی پینے کے فوائد درج ذیل ہیں
رات کی خشکی کا خاتمہ
جب آپ صبح اٹھتے ہیں تو آخری بار آپ نے پانی کئی گھنٹے پہلے پیا ہوتا ہے۔ پنسلوانیا کی غذائی ماہر الیگزینڈریا ہارڈی کا کہنا ہے کہ رات بھر میں ضائع ہونے والے سیال کو صبح کے وقت دوبارہ حاصل کرنا ضروری ہے۔
بنا کسی فریج کے مغل بادشاہوں کو برف کیسے فراہم کی جاتی تھی؟
سونے کے دوران جسم پسینے اور سانس کے ذریعے پانی کھو دیتا ہے، اس لیے صبح پانی پینا ضروری ہوتا ہے۔
توانائی اور دماغی صلاحیت میں بہتری
پانی پینے سے آپ کا جسم جاگتا ہے اور دن کا آغاز توانائی کے ساتھ ہوتا ہے۔ رابرٹس-ڈیوس کا کہنا ہے کہ کچھ مطالعات میں یہ ثابت ہوا ہے کہ ہائیڈریشن کا دماغی کارکردگی سے گہرا تعلق ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق، کم ہائیڈریشن والے افراد میں دماغی صلاحیت میں دو سال کے دوران زیادہ کمی دیکھی گئی۔
ہاضمہ کے فوائد
پانی ہاضمہ کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ فائبر کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے، اور اگر کوئی شخص قبض کا شکار ہو، تو صبح ایک گلاس پانی شامل کرنے سے اسے فائدہ ہو سکتا ہے۔
گردے کی پتھری سے بچاؤ
غذائی ماہر بیورلی گارڈن نے بتایا ہے کہ ہائیڈریشن گردوں کے صحیح کام کرنے کو یقینی بناتا ہے اور گردے کی پتھری کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔
گردوں کو فضلہ کو پیشاب کے ذریعے نکالنے کے لیے پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر پانی کی کمی ہو تو خون میں فضلہ جمع ہو جاتا ہے، جو گردوں تک نہیں پہنچ پاتا۔
بلڈ پریشر کو مناسب سطح پر رکھنا
صبح پانی پینے سے بلڈ پریشر کو کم کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ ایک تحقیق میں سونے سے پہلے اور جاگنے کے بعد ایک گلاس پانی پینے کے فوائد کا جائزہ لیا گیا، اور نتائج نے ثابت کیا کہ یہ عمل بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے کیونکہ یہ اضافی سوڈیم کو جسم سے خارج کرنے میں مدد دیتا ہے۔
ہائیڈریشن کے مختلف ذرائع
غذائی ماہر الیسا سمولن کا کہنا ہے کہ صبح کی خبریں پڑھتے وقت یا چائے بناتے وقت پہلے ایک گلاس پانی پینے کی عادت ڈالیں۔
ہارڈی کا کہنا ہے کہ صبح 9 بجے سے پہلے گرم چائے، سبز جوس یا پانی کے ایک بڑے گلاس کے ساتھ دن کا آغاز کرنا مناسب ہائیڈریشن کے لیے ایک طاقتور کلید ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ صرف پانی نہیں ہونا چاہیے، چائے، جوس یا دیگر ہائیڈریٹنگ مشروبات بھی ناشتے میں ہائیڈریشن کے لیے اہم ہیں۔
Comments are closed on this story.