Aaj News

جمعرات, مئ 22, 2025  
24 Dhul-Qadah 1446  

ایلون مسک کے بچوں کی تعداد 100؟ حیران کن انکشاف سامنے آگیا

اس بات کا انکشاف ایک صحافی نے پوسٹ کاسٹ کے دوران کیا
شائع 28 اپريل 2025 12:14pm

یہ بات تو سب ہی کو معلوم ہے کہ ارب پتی شخصیت ایلون مسک کے کل بچوں کی تعداد 14 ہے، تاہم حال ہی میں ایک بڑا انکشاف سامنے آیا ہے کہ ان کے بچوں کی تعداد 100 سے زائد ہوسکتی ہے۔

ایلون مسک سے متعلق یہ انکشاف سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے اور ارب پتی ایلون مسک کے بچوں کی اصل تعداد پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

اس بات کا انشکاف امریکی صحافی الزبتھ بروئنیگ نے کیا کہ ایلون مسک کے کم از کم 14 بچے ہیں، تاہم بعض ذرائع کے مطابق یہ تعداد 100 سے زائد ہو سکتی ہے۔

ایلون مسک کی اپنے ’بچوں کی فوج‘ بنانے کی کوشش، خفیہ معاہدوں کا انکشاف

پوڈکاسٹ سینیٹی میں گفتگو کرتے ہوئے الزبتھ بروئنیگ نے کہا کہ ایلون مسک اپنے تعلقات اور بچوں کی تفصیلات کو خفیہ رکھنے کے لیے ماؤں سے رازداری کا معاہدے (این ڈی اے) کراتے ہیں اور انہیں اس کا باقاعدہ خرچہ بھی ادا کرتے ہیں۔

امریکی صحافی کے مطابق ایلون مسک اب تک کم از کم 4 خواتین سے بچوں کے والد بن چکے ہیں، جبکہ حالیہ رپورٹس میں پانچویں خاتون ایشلے سینٹ کلیئر کا نام بھی سامنے آیا ہے۔

ایلون مسک 14ویں بچے کے باپ بن گئے، انوکھے نام کے معنی کیا؟

رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ایشلے سینٹ کلیئر کو خاموشی کے بدلے 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر اور ماہانہ ایک لاکھ ڈالر کے اخراجات دیے گئے۔ تجزیہ کاروں نے اس طرزِ عمل کو خاندانی اقدار کے دعووں کے منافی قرار دیا ہے۔

ایلون مسک کے معلوم بچوں میں سابقہ اہلیہ جسٹین ولسن، موسیقار گرائمز، اور نیورالنک ایگزیکٹو شیوان زیلس سے ہونے والے بچے شامل ہیں۔

revealed

elon musk react

100 plus kids?