نوشکی میں فورسز پر حملے کی سازش دہلی میں ہوئی، گرفتار دہشتگرد کے چونکا دینے والے انکشافات
کالعدم بی ایل کا دہشت گرد فرید بلوچ گرفتار کر لیا گیا، دوران تفتیش فرید بلوچ کے سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے۔ دہشت گرد نے اعترافی بیان مں بتایا کہ میرا کام را ایجنٹ سے ہدایت لینا تھا، ہدایات بی ایل اے کی مقامی قیادت تک پہنچاتا تھا، را ایجنٹ نے دہشت گردی کے مختلف ٹاسک دیے۔
سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے کالعدم بی ایل اے کے دہشت گرد فرید بلوچ نے دوران تفتیش اہم اور سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں، جن سے پاکستان میں بھارتی مداخلت کے واضح شواہد سامنے آئے ہیں۔
دفاعی تجزیہ کارٓ جان اچکزئی کے مطابق دہشت گردی فرید بلوچ نے اعترافی بیان میں بتایا کہ نوشکی میں دہشت گرد حملہ کی منصوبہ بندی دہلی میں ہوئی۔ فرید بلوچ نے نوشکی میں فورسز کے قافلے پر حملہ کیا۔ حملے میں 5 جوان شہید جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
دہشت گرد فرید بلوچ نے اعتراف کیا کہ حملے کی منصوبہ بندی دہلی میں ہوئی، بھارت میں موجود ہینڈلرز نے مزید ٹاسک بھی دیے۔
دفاعی تجزیہ کار نے بتایا کہ فرید بلوچ نے اعتراف کیا کہ میرا کام را ایجنٹ سے ہدایت لینا تھا، ہدایات بی ایل اے کی مقامی قیادت تک پہنچاتا تھا، را ایجنٹ نے دہشت گردی کے مختلف ٹاسک دیے۔
گرفتار دہشت گرد نے یہ بھی انکشاف کیا کہ را کے اہلکار نے افغانستان میں ملاقات کر کے منصوبہ بتایا، را، آر ایس ایس نے کالعدم بی ایل اے کی مدد سے منصوبہ بندی کی۔
دفاعی تجزیہ کار کے مطابق ایران میں سیستان کا ایک علاقہ ہے جہاں ہندوستان اس پوری دہشت گردی کے نیٹ ورک کو چلاتا ہے، پہلے کبھوشن یادیو کی صورت میں سامنے آیا اور اب بی ایل اے کا نیٹ ورک جسے بھارت ہینڈل کرتا ہے۔
نوشکی: سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں 3 اہلکاروں سمیت 5 بہادر سپوت شہید
بھارت ان دہشت گردوں کو نہ صرف ہتھیار بلکہ پیسا بھی دیتا ہے۔ دہشت گردی کی جو شکل ہمیں بلوچستان میں را اسپانسرڈ نظر آتی ہے یہ پہلی بار دنیا کے سامنے آ رہی ہے، ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بی ایل اے کو کافی کمزور کر دیا ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کو اب سمجھ آ رہی ہے کہ ہندوستان کا پاکستان کے خلاف جو جھوٹا بیانہ ہے دہشت گردی کا اس میں خود بھارت ملوث ہے، بلوچستان کے حوالے سے تو شکایات پاکستان نے بارہا رجسٹرڈ کروائی تھی۔ اب بھارت کی دہشت گردی کی یہ پالیسی عالمی سطح پر پاکستان کے علاوہ کینیڈا، امریکا، قطر میں نظر آئی اور دنیا نے بھی تسلیم کر لیا ہے۔ یہ پاکستان کی ڈپلومیٹک کامیابی ہے اور بلوچستان میں دہشت گردی کا جو پراکسی گروپ ہے اس کا اہم سرغنہ اور اس کا نیٹ ورک آج پکڑا گیا ہے۔
دفاعی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ فرید بلوچ کے انکشافات بھارتی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کے ناقابل تردید شواہد ہیں، جو خطے میں بھارتی عزائم کو بے نقاب کرتے ہیں۔
وضح رہے کہ 16 مارچ کو بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں تین سیکیورٹی اہلکار اور 2 معصوم شہریوں سمیت 5 بہادر سپوتوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔
جوابی کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا تعاقب کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں خودکش حملہ آور سمیت 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔