Aaj News

بدھ, مئ 14, 2025  
16 Dhul-Qadah 1446  

مارک کارنی کی لبرل پارٹی کینیڈا کے انتخابات میں کامیاب

ٹرمپ ہمیں توڑ کر ہم پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں لیکن ایسا کبھی نہیں ہوگا، مارک کارنی
شائع 30 اپريل 2025 06:24pm

کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے پیر کے روز ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی ہے، جس کے بعد ان کی لبرل پارٹی نئی مدت کے لیے برسر اقتدار آ گئی ہے۔

مغربی زرائع کے مطابق نے لبرلز کو 163 اور کنزرویٹو کو 149 نشستیں ملنے کی پیش گوئی کی ہے، بی کیو 23، این ڈی پی 7 اور گرین پارٹی ایک نشست جیتنے میں کامیاب رہی۔

فتح کے بعد اپنی تقریر میں مارک کارنی نے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ ہمیں توڑ کر ہم پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں لیکن ایسا کبھی نہیں ہوگا۔

مارک کارنے کینیڈا کے نئے وزیراعظم منتخب، پہلی ہی تقریر میں ٹرمپ کو بڑا پیغام دیدیا

دوسری جانب شکست خوردہ کنزرویٹو پارٹی کے رہنما پیئر پولی ایو نے اعتراف کیا کہ اس انتخاب سے ”سخت سبق“ سیکھنے کو ملے ہیں۔

یہ نتیجہ لبرل پارٹی کے لیے ایک حیران کن موڑ ہے جو صرف تین ماہ قبل تک رائے عامہ کے جائزوں میں پیچھے جا رہی تھی۔

تاہم مارک کارنی کے جسٹن ٹروڈو کی جگہ پارٹی قیادت سنبھالنے کے بعد حالات بدلے اور صدر ٹرمپ کے ساتھ خراب ہوتے تعلقات انتخابی مہم کا مرکزی موضوع بن گئے۔

بھارت کینیڈا کے عام انتخابات میں مداخلت کر سکتا ہے، کینیڈین انٹیلی جنس نے خبردار کر دیا

کینیڈا میں پارلیمانی نظام رائج ہے جس میں ایوان زیریں (ہاؤس آف کامنز) کی 343 نشستوں کے لیے مقابلہ ہوتا ہے اور اکثریت کے لیے کسی بھی پارٹی کو کم از کم 172 نشستیں حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔

تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ آیا لبرل پارٹی پارلیمنٹ میں واضح اکثریت حاصل کر پائے گی یا دیگر جماعتوں کے ساتھ اتحاد بنا کر حکومت قائم کرنا پڑے گی۔

کینیڈا: 3 ہندوستانی نژاد امیدوار وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے باہر، بڑے الزام لگ گئے

یاد رہے کہ گزشتہ اسمبلی میں لبرل پارٹی کے پاس 152، کنزرویٹو کے پاس 120،کیوبک بلاک کے پاس 33 اور این ڈی پی کے پاس 24 نشستیں تھیں۔

یہ انتخابات ایسے وقت میں ہوئے جب عوام مہنگے رہائشی مکانات، 6.7 فیصد کی بے روزگاری کی شرح، صحت کی سہولیات تک محدود رسائی اور امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے عائد ٹیرف جیسے مسائل پر تشویش کا شکار ہیں۔

PARLIAMENTARY ELECTION

Liberal Party

wins Canadian