میئر کراچی کاپانی کی پائپ لائن پھٹنے کا نوٹس، انکوائری کمیٹی قائم
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے جامعہ کراچی میں واٹر کارپوریشن کی 84 انچ لائن پھٹنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ ان کے نوٹس کے بعد ایم ڈی واٹر کارپوریشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق انکوائری کمیٹی کی سربراہی ڈی ایم ڈی پلاننگ خرم شہزاد کر رہے ہیں، جب کہ دیگر دو افسران بھی تحقیقاتی ٹیم کا حصہ ہیں۔
تحقیقاتی کمیٹی لائن پھٹنے کی ٹیکنیکل اور آپریشنل وجوہات کا جائزہ لے گی اور یہ بھی معلوم کرے گی کہ لائن پھٹنے کی وجہ ناقص میٹریل، مناسب مینٹیننس کا نہ ہونا یا کوئی اور سبب ہے۔
جامعہ کراچی کے قریب پھٹنے والی پانی کی لائن کی مرمت میں تاخیر کا خدشہ
کمیٹی جامعہ کراچی میں پھٹنے والی لائن کی مینٹیننس ہسٹری کا بھی جائزہ لے گی اور یہ اندازہ لگائے گی کہ اس واقعے سے شہر کراچی میں پانی کی فراہمی کس حد تک متاثر ہوئی۔ انکوائری رپورٹ جلد ایم ڈی واٹر کارپوریشن اور میئر کراچی کو پیش کی جائے گی۔
جامعہ کراچی کے قریب پانی کی لائن ایک بار پھر پھٹ گئی، آدھا علاقہ زیر آب
واضح رہے کہ چوراسی انچ قطر کی پائپ لائن پھٹنے سے جامعہ کراچی کا ساٹھ فیصد علاقہ زیر آب آ گیا تھا جس کی وجہ سے شہر کے بیشترعلاقوں میں پانی کی فراہمی اب تک متاثر ہو گئی تھی۔ جبکہ واٹر کارپوریشن نے96 گھنٹے میں مرمتی کام مکمل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
Comments are closed on this story.