Aaj News

بدھ, جولائ 16, 2025  
20 Muharram 1447  

بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان پر حملوں پر شدید احتجاج

پاکستان نے بھارتی جارحیت سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو آگاہ کر دیا۔
اپ ڈیٹ 07 مئ 2025 12:26pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پاکستان نے بھارت کی جانب سے کیے گئے حملوں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد میں تعینات بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا اور بھارتی جارحیت کے خلاف سخت احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو بتایا گیا کہ حملہ نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ خطے کے امن و استحکام کے لیے ایک سنگین خطرہ بھی ہے۔

بھارتی حملوں میں نیلم جہلم پاور پروجیکٹ کو نقصان، 26 شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے، ترجمان پاک فوج

ترجمان نے کہا کہ پاکستان، بھارتی اقدامات کو اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیتا ہے۔ ایسے اقدامات خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں، جس کے نتائج خطے کے لیے نقصان دہ ہوں گے۔

متعدد پوسٹیں تباہ، کنٹرول لائن پر بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا دیا، شکست تسلیم

دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے اور بھارت کی کسی بھی مزید جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

پاکستان نے بھارتی جارحیت سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو آگاہ کر دیا

پاکستان نے بھارت کی جانب سے جاری حالیہ جارحانہ اقدامات پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل کو بھارتی اشتعال انگیزیوں اور لائن آف کنٹرول پر خلاف ورزیوں سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا مناسب وقت اور مقام پر مؤثر جواب دینے کا مکمل حق رکھتا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ بھارتی اقدامات نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ خطے کے امن و استحکام کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بھارتی جارحیت کا نوٹس لے اور جنوبی ایشیا میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

اسلام آباد

Indian Aggression

Pakistan India Clash 2025

Foreigen office