Aaj News

منگل, جولائ 15, 2025  
19 Muharram 1447  

جنگ بندی کے باوجود سرینگر، بھمبر اور بہاولپور میں دھماکے

بھمبر میں بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی
اپ ڈیٹ 10 مئ 2025 11:01pm
تصویر (روئٹرز)
تصویر (روئٹرز)

پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے باوجود مقبوضہ اور آزاد کشمیر کے علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں۔

ادھر پاکستان میں مقامی ذرائع سے موصول اطلاعات کے مطابق بہاولپور میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ پشاور میں بھی ہفتہ کی شب دھماکے سنائی دیئے جن کے ساتھ فائرنگ بھی ہوئی۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ ان کا تعلق پاک بھارت کشیدگی سے ہے یا نہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے شہر سرینگر میں دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے وزیرِاعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا کہ سیز فائر کے اعلان کے باوجود سرینگر میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

سرینگر میں موجود روئٹرز کے نامہ نگار ریاض مسرور کے مطابق شہر میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، تاہم حکام نے ابھی تک دھماکوں کی نوعیت یا ان کے مقام کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

یہ دھماکے اس وقت رپورٹ ہوئے ہیں جب امریکہ کی ثالثی سے پاکستان اور بھارت کے درمیان چار روزہ کشیدگی کے بعد سیزفائر کا اعلان کیا گیا تھا۔

دونوں ممالک کی فوجوں نے پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے بھارتی وقت کے مطابق 5 بجے لڑائی روکنے پر اتفاق کیا تھا

اس کے کئی گھنٹے بعد امریکی ٹی وی سی این این نے آزاد کشمیر کے شہر بھمبر میں دھماکوں کی اطلاع دی۔ سی این این کے مطابق درجنوں دھماکے سنے گئے اور مقامی سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے کنٹرول لائن کے پار سے حملہ کیا ہے۔

SRINAGAR

Pakistan India Clash 2025

pakistan india war