Aaj News

پیر, جون 16, 2025  
19 Dhul-Hijjah 1446  

روہت اور کوہلی کی ورلڈ کپ 2027 میں شرکت سے متعلق سنیل گواسکر کا حیران کن انکشاف

سلیکشن کمیٹی شاید 2027 ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھ کر فیصلے کرے گی، سابق بھارتی کرکٹر
شائع 13 مئ 2025 11:23am

حال ہی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے بھارتی کرکٹ کے دو بڑے نام ویرات کوہلی اور روہت شرما کی ورلڈ کپ 2027 میں شرکت سے متعلق سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے اہم انکشاف کر دیا ہے۔

ویرات کوہلی اور روہت شرما پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائر ہو چکے ہیں، اور اب صرف ون ڈے انٹرنیشنل (ODI) میں ہی بھارت کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی نے 2027 کے ورلڈ کپ میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، جبکہ روہت شرما کی 50 اوور کے ورلڈ کپ کے لیے وابستگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ تاہم بھارتی کرکٹ کے لیجنڈ اور سابق کپتان سنیل گاوسکر نے کہا ہے کہ دونوں کھلاڑی 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں نہیں کھیلیں گے۔

ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل کے بقیہ میچز کھیلیں گے یا نہیں؟ کرکٹر نے تصدیق کردی

پیر کے روز ایک انٹرویو میں سابق سنیل گواسکر نے کہا کہ ویرات اور روہت جیسے بڑے کھلاڑیوں کی 2027 ورلڈ کپ میں شرکت کا انحصار مکمل طور پر سلیکشن کمیٹی کی رائے پر ہوگا۔

پی ایس ایل 10 کے بقیہ 8 میچز کب اور کہاں کھیلے جائیں گے

ان کا کہنا تھا کہ روہت اور ویرات ون ڈے فارمیٹ میں بڑے پرفارمرز رہے ہیں۔ سلیکشن کمیٹی شاید 2027 ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھ کر فیصلے کرے گی۔ وہ یہ دیکھیں گے کہ کیا یہ دونوں کھلاڑی اس وقت ٹیم میں شامل رہنے کے اہل ہوں گے؟ کیا وہ وہی کارکردگی دکھا سکیں گے جو اب تک دکھاتے آئے ہیں؟ یہی وہ سوچ ہے جو سلیکشن کمیٹی کے فیصلوں کی بنیاد بنے گی۔ اگر کمیٹی کو لگا کہ ’ہاں، یہ کر سکتے ہیں‘، تو دونوں ورلڈ کپ کھیلیں گے۔

منشیات کیس: سابق آسٹریلوی کرکٹر کو سزا سنا دی گئی

جب ان سے ذاتی رائے پوچھی گئی تو گواسکر نے واضح طور پر کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ ویرات اور روہت ورلڈ کپ کھیل سکیں گے۔ ہاں اگر وہ اچھی پرفارمنس دکھائیں اور سنچریاں اسکور کریں تو ممکن ہے ٹیم میں جگہ بنا لیں۔

virat kohli

rohit sharma

worldcup odi 2025

sunil gavaskar claims