Aaj News

پیر, جون 16, 2025  
19 Dhul-Hijjah 1446  

پی ایس ایل 10 کے بقیہ 8 میچز کب اور کہاں کھیلے جائیں گے

کھلاڑیوں کو رپورٹ کرنے کے لیے 2 دن کا وقت دے دیا گیا، ذرائع
شائع 12 مئ 2025 06:24pm

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن کے بقیہ 8 میچز 17 مئی سے کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے بقیہ 8 میچز ری شیڈول کردیے گئے، میچز 17 مئی سے 25 مئی تک کھیلے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا آغاز راولپنڈی سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو رپورٹ کرنے کے لیے 2 دن کا وقت دے دیا گیا، پی ایس ایل فرنچائزز 14 مئی کو اسلام آباد میں رپورٹ کریں گی۔

پی ایس ایل 10: آئندہ 24 گھنٹوں میں بڑے فیصلے کا امکان

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے میچز کے لیے لاہور کو حتمی شکل نہ دی جا سکی، براڈکاسٹرز کو 2 وینیو پر لاجسٹک مسائل کا سامنا ہے، پی سی بی جلد پی ایس ایل کا نظر ثانی شدہ شیڈول جاری کرے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے بقیہ میچز کے لیے تمام فرنچائزز اپنے غیر ملکی کھلاڑیوں سے رابطے میں ہیں اور متعدد کھلاڑیوں نے واپس آنے کی حامی بھی بھرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق فرنچائزز کو غیرملکی کھلاڑی دستیاب نہ ہونے کی صورت میں صرف قومی کھلاڑیوں کے ساتھ ہی لیگ کو مکمل کیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز سے پی ایس ایل کی وجہ سے پاک بنگلادیش ٹی 20 سیریز کے شیڈول میں بھی تبدیلی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز کا انعقاد لاہور اور فیصل آباد کے اسٹیڈیمز میں ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت جنگ کے باعث پی ایس ایل غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا تھا۔

پاکستان سپر لیگ کے بقیہ تمام میچز ملتوی، پی سی بی کا اہم اعلان

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پی ایس ایل کے باقی 8 میچز ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرکٹ خوشی اور اتحاد کا ذریعہ ہے، تاہم اس وقت ایک وقفہ لینا چاہیے جب ملک ایسی سنگین صورتحال کا سامنا کر رہا ہو۔

PSL

Pakistan Super League

psl 10

PSL 2025