Aaj News

بدھ, جون 25, 2025  
28 Dhul-Hijjah 1446  

بھارت نے پاکستان کے بڑے سائبر حملے کا اعتراف کر لیا

پاکستان کا بھارت پر سائبر حملہ تاریخ کا سب سے بڑا سائبر اٹیک قرار دیا گیا ہے
شائع 13 مئ 2025 12:08pm

بھارت کی جانب سے پاکستان کے بڑے سائبر حملوں کا اعتراف کیا گیا ہے، بھارت حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی ہیکرز نے 15 لاکھ سائبر حملے کیے۔

واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے درمیان پاکستان نے بھارت کی بجلی تنصیبات پر زبردست سائبر حملہ کرتے ہوئے بھارت کے 70 فیصد بجلی گرڈ کو ناکارہ بنا دیا تھا۔ اس حملے کے نتیجے میں پورے بھارت میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا تھا اور ہر طرف اندھیرا چھا گیا تھا۔

ساتھ ہی پاکستانی سائبر فورسز نے بھارتی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر پر وار کرتے ہوئے ان کی متعدد سرکاری، دفاعی اور حساس ویب سائٹس کو ہیک کر کے ان کا ڈیٹا ڈیلیٹ اور لیک بھی کردیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراشٹرا سائبر سیل نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا کہ انڈیا کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے 15 لاکھ سے زائد سائبر حملے کیے گئے، جن کے پیچھے سات جدید ہیکنگ گروپس (Advanced Persistent Threat – APT) کارفرما تھے۔ یہ حملے سیزفائر کے بعد شروع کیے گئے۔

پاکستان نے رافیل کے ساتھ فرانسیسی ’اسکیلپ‘ کروز میزائل بھی کامیابی سے تباہ کیا، یوکرینی میڈیا

مہاراشٹرا سائبر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس یشسوی یادو نے بتایا کہ ان سائبر حملوں کا آغاز بنگلہ دیش، پاکستان، مشرق وسطیٰ، اور انڈونیشیا کے ایک گروپ سے ہوا۔

مہاراشٹرا سائبر سیل کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہیکرز نے بھارت کے کئی بڑے ہوائی اڈوں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ویب سائٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ ان میں چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ (ممبئی) بھی شامل تھا۔

بھارت میں کئی پروازیں اچانک معطل

بھارتی حکام نے پاکستانی سائبر اٹیک پر اب تک خاموشی اختیار کر رکھی تھی تاہم اب انہوں نے اس بات کا اعتراف کرلیا کہ پاکستان نے بڑے پیمانے پر بھارت کی سائبر حملہ کیا۔

بھارت میں رافیل کا ملبہ اٹھانے کی تصویر سامنے آگئی

واضح رہے کہ پاکستان کا بھارت پر سائبر حملہ تاریخ کا سب سے بڑا سائبر اٹیک قرار دیا گیا ہے۔

Pakistani Hackers

Pakistan India Clash 2025

hacked indian websites

confess india