Aaj News

پیر, جون 16, 2025  
19 Dhul-Hijjah 1446  

پی سی بی نے کوچنگ اسٹاف کی تقرری کیلئے اشتہار جاری کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے بیٹنگ، باؤلنگ، فیلڈنگ اور اسٹرینتھ کوچز کی آسامیوں کے لیے اشتہار جاری کیا ہے۔
شائع 20 مئ 2025 12:15pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے بیٹنگ، باؤلنگ، فیلڈنگ اور اسٹرینتھ کوچز کی آسامیوں کے لیے اشتہار جاری کر دیا ہے۔ پی سی بی نے اہل اور تجربہ کار امیدواروں سے درخواستیں طلب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 6 جون 2025 ہے۔

پی سی بی کے مطابق کوچز کی تقرری کا مقصد پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہر شعبے میں مزید مضبوط بنانا ہے۔ نئے کوچز کی تلاش ایک شفاف اور میرٹ پر مبنی عمل کے تحت کی جائے گی تاکہ ٹیم کی کارکردگی کو عالمی معیار کے مطابق بہتر بنایا جا سکے۔

اشتہار میں امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی تفصیلی سی وی اور دیگر متعلقہ دستاویزات کے ساتھ مقررہ تاریخ تک پی سی بی کو درخواستیں جمع کروائیں۔ بورڈ کی جانب سے کوچز کا انتخاب اہلیت، تجربے اور پیشہ ورانہ کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

پی سی بی نے وائٹ اور ریڈ بال کرکٹ کیلئے کوچز فائنل کر لیے

قومی کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے پی سی بی کی جانب سے یہ اقدام مستقبل کے اہم ٹورنامنٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

lahore

Pakistan Cricket Team

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

cricket coach