Aaj News

ہفتہ, جون 21, 2025  
24 Dhul-Hijjah 1446  

مکہ مکرمہ میں حج سیزن کے دوران پہلی بار روبوٹک سرجری کی سہولت فراہم

کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی نے جدید روبوٹک ٹیکنالوجی کے ذریعے پیچیدہ آپریشنز کا آغاز کر دیا، مریضوں کو جلد صحتیابی کی امید
شائع 21 مئ 2025 09:07am

مکہ مکرمہ میں حج سیزن کے دوران کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی نے طبی خدمات میں ایک نئی پیش رفت کرتے ہوئے پہلی بار روبوٹک سرجری کی سہولت فراہم کر دی ہے۔ سبق نیوز کے مطابق مکہ مکرمہ ہیلتھ کمپلیکس میں روبوٹک سرجری کے دائرہ کار کو وسعت دی گئی ہے جس کے تحت اب سینے کے پیچیدہ آپریشنز سمیت دیگر اہم سرجریاں انجام دی جا رہی ہیں۔

اس جدید سہولت کے ذریعے مختلف اقسام کے ٹیومرز، یورولوجیکل آپریشنز اور اعضا کی پیوند کاری جیسے حساس آپریشنز انجام دیے جا رہے ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق روبوٹک سرجری میں جدید ترین نظام استعمال کیا جا رہا ہے جس سے نہ صرف آپریشن زیادہ محفوظ ہوتے ہیں بلکہ ان میں درکار وقت بھی روایتی سرجری سے کہیں کم ہوتا ہے۔

عازمین حج پرمٹ کیسے حاصل کریں؟ پلیٹ فارم لانچ کردیا گیا

روبوٹک سرجری کے دوران تھری ڈی کیمروں کی مدد سے انتہائی باریک بینی سے کام کیا جاتا ہے جس سے نہ صرف زخم کا سائز کم ہوتا ہے بلکہ مریض کی صحت یابی کا عمل بھی تیز ہو جاتا ہے۔ مثال کے طور پر سینے کی روایتی سرجری میں جہاں 10 سینٹی میٹر تک کا چیرا لگایا جاتا ہے وہیں روبوٹک سرجری میں صرف ایک سینٹی میٹر کے چھوٹے سوراخ سے ہی آپریشن ممکن ہوتا ہے۔

اس پیش رفت سے مکہ مکرمہ میں آنے والے زائرین کو کافی فائدہ پہنچے گا۔

صحت

Saudia Arabia

Artificial Intelligence

hospital

Makkah

hajj pilgrims

hajj 2025

Robots Will Outperform