جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں خصوصی تقریب
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) میں ایک پروقار اور خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
فیلڈ مارشل نے شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے اپنے اعزاز کو پوری قوم، مسلح افواج، شہداء اور سابق فوجیوں کے نام کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ یہ اعزاز قوم اور پاک افواج کے ان بہادر سپوتوں کے نام ہے جو فولاد کی دیوار کی طرح دشمن کے سامنے سینہ سپر رہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن پاکستان کے ان محافظوں کے عزم، قربانی اور ایثار کی یاد دلاتا ہے جو مادرِ وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرتے رہے۔
فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں، فیلڈ مارشل عاصم منیر
خصوصی تقریب میں اعلیٰ فوجی حکام اور افسران نے شرکت کی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ان کی قیادت اور خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
Comments are closed on this story.