Aaj News

پیر, جون 16, 2025  
19 Dhul-Hijjah 1446  

وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل

اس سے قبل وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کی تاریخ 2جون دی گئی تھی
اپ ڈیٹ 23 مئ 2025 08:25pm

ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی بجٹ 2025-26 پیش کرنے کی ممکنہ تاریخ تبدیل کرکے 10 جون کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کی تاریخ 2 جون دی گئی تھی۔

ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیا جانا تھا تاہم اب اس تاریخ میں تبدیلی کردی گئی ہے اور وفاقی بجٹ 2025/26 اب 10 جون کو پیش کیا جائیگا۔

ذرائع وزارتِ خزانہ کا کہنا کہ وفاقی بجٹ کی تاریخ کی تبدیلی اور تیاری کی سلسلے میں آئی ایم ایف سے بجٹ مذاکرات پر پیش رفت نہ ہو سکی، وزیراعظم نے معاشی ٹیم کو فوری طلب کر لیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ معاشی ٹیم وزیراعظم کو صورتحال سے آگاہ کرے گی، آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ اہداف طے کرنے کیلئے وقت درکار ہے، آئی ایم ایف مشن دورہ پاکستان میں مذاکرات مکمل ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات سے متعلق تفصیلی سیشن ہوئے۔ آئندہ مالی سال کے اہداف ورچوئل مذاکرات میں طے ہونے کا امکان ہے۔

IMF

Budget 2025 26