Aaj News

بدھ, جون 18, 2025  
21 Dhul-Hijjah 1446  

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آج سے بارش کا امکان

سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت بدستور برقرار ہے، محکمہ موسمیات
اپ ڈیٹ 24 مئ 2025 10:20am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

گرمی سے ستائے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ بالائی علاقوں میں موسم خوشگوار ہونے لگا ہے۔ اسلام آباد اور گردونواح میں ہلکی بوندا باندی نے گرمی کی شدت کم کر دی جبکہ مری اور گلیات میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم مزید خوشگوار ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، پنجاب، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود ہے اور بعض علاقوں میں بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ چترال، دیر، سوات، شانگلہ اور دیگر بالائی علاقوں میں آئندہ دو روز تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت بدستور برقرار ہے۔ سبی، جیکب آباد، لاڑکانہ، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، خوشاب اور بھکر میں درجہ حرارت آج بھی زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کے حالیہ سلسلے سے درجہ حرارت میں وقتی کمی آئے گی، تاہم جنوبی خطوں میں گرمی کی لہر تاحال برقرار رہے گی۔

Hot Weather

weather

rainy weather

Weather Updates