پی ٹی آئی سرکس واپس آچکا، وہی پرانا اسکرپٹ اور نان اسٹاپ پروپیگنڈا، مریم اورنگزیب

ان کے پاس نہ کوئی منصوبہ ہے اور نہ ہی شرمندگی کا کوئی احساس، سماجی رابطے کی ویب سائٹس ’ایکس‘ پر بیان
شائع 01 جون 2025 07:50pm

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بیانات پرسوشل میڈیا پر جواب دے دیا۔ پی ٹی آئی سرکس واپس آچکا ہے، ان کے پاس نہ کوئی منصوبہ ہے اور نہ ہی شرمندگی کا کوئی احساس، کچھ بچا ہے تو بس وہی نان اسٹاپ پروپیگنڈا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سرکس واپس آ چکا ہے، وہی پرانا اسکرپٹ، جھوٹ، ڈرامہ، اور نان اسٹاپ واویلا۔

انہوں نے کہا کہ جب ہاتھ خالی اور کاکردگی کچھ نہ ہو تب آپ زور زور سے چیخنے چلاتے ہیں، شکست کے ماروں کی مایوسی انتہا پر پہنچ چکی ہے، اپنا سب کچھ برباد کردینے والوں کی طرح یہ چیخ رہے ہیں کیوں کہ یہ واقعی اپنا سب کچھ برباد کر چکے ہیں۔

سینئر صوبائی وزیرکا مزید کہنا تھا کہ ان کے پاس نہ کوئی منصوبہ ہے اور نہ ہی شرمندگی کا کوئی احساس، کچھ بچا ہے تو بس وہی نان اسٹاپ پروپیگنڈا۔