اسلام آباد: عوامی دباؤ پر میٹرو اور الیکٹرک بس کا کرایہ بڑھانے کا فیصلہ واپس
اطلاق تمام بس سروسز، بشمول اورنج لائن، گرین لائن میٹرو بس اور الیکٹرک فیڈر روٹس پر فوری طور پر ہو گا، نوٹفکیشن
اسلام آباد میں میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں اضافے پر عوامی ردعمل کے بعد سی ڈی اے نے پرانا کرایہ بحال کر دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کرایوں میں کیا گیا اضافہ فوری طور پر واپس لے لیا گیا ہے، اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق نوٹیفکیشن کا اطلاق تمام بس سروسز، بشمول اورنج لائن، گرین لائن میٹرو بس اور الیکٹرک فیڈر روٹس پر فوری طور پر ہو گا۔
خیال رہے کہ شہریوں نے کرایوں میں اضافے پر شدید احتجاج کیا تھا جس کے بعد حکومت کو فیصلہ واپس لینا پڑا۔
Islamabad Metro Electric Bus Fare
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔