Aaj News

منگل, جولائ 08, 2025  
13 Muharram 1447  

اب ہم پرامن نہیں رہیں گے، ڈنڈا مارو گے تو ڈنڈا ماریں گے، علی امین گنڈاپور

گولی کا حساب گولی سے ہوگا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا پشاور میں جلسہ عام سے خطاب
شائع 15 جون 2025 12:04am

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ڈنڈا مارو گے تو ڈنڈا ماریں گے، اب ہم پرامن نہیں رہیں گے، ہمارے کارکنوں کو شہید کیا گیا ، گولی کا حساب گولی سے ہوگا۔

پشاور میں جلسہ عام سے خطاب میں گنڈا پور کا کہنا تھا کہ اس بار ہتھیاروں کے ساتھ اڈیالا جائیں گے اور مزاحمت کریں گے، بائیس تاریخ کو تمام اضلاع سے کارکنان نکلیں گے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ڈنڈا مارو گے تو ڈنڈا ماریں گے، اب ہم پرامن نہیں رہیں گے، ہمارے کارکنوں کو شہید کیا گیا ، گولی کا حساب گولی سے ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کے ساتھ نا انصافی کی جا رہی ہے، ہم اس بار ہتھیاروں کے ساتھ اڈیالا جیل جائیں گے اور مزاحمت کریں گے، اس مہینے کی 22 تاریخ کو تمام ضلعوں سے کارکنان نکلیں گے۔

جلسہ عام کے دوران انھوں نے کارکنوں سے عہد بھی لیا، کہا کہ پی ٹٰی آئی والوں خان کے لئے لڑو گے؟ پی ٹی ائی والوں بتاؤ خان کے لیے مرو گے؟

peshawar

cm kpk

Ali Amin Gandapur