Aaj News

بدھ, جولائ 16, 2025  
20 Muharram 1447  

بھارت میں دریا پر بنا پُل گرگیا، 10 افراد ہلاک

پُل پر لوگ پانی کا تیز بہاؤ دیکھنے کیلئے جمع تھے کہ پل گر گیا، بھارتی میڈیا
شائع 15 جون 2025 07:18pm

بھارت کے شہر پونے میں دریا پر بنا پُل گرگیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد شہری پانی میں بہہ گئے۔

بھارتی شہر پونے کے قریب کندمالا گاؤں میں انڈریانی دریا پر واقع ایک لوہے کا پل گر گیا۔ اس حادثے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوئے، جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔

رپورٹ کے مطابق کئی افراد دریا کی تیز لہروں میں بہہ گئے۔ ریسکیو آپریشنز جاری ہیں اور نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، پُل پر سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو حالیہ بارشوں کے باعث دریا کے تیز بہاؤ کو دیکھنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ بھاری بھیڑ اور پُل کی ساختی کمزوریوں کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔

india

pune

bridge collapses