Aaj News

ہفتہ, جولائ 12, 2025  
16 Muharram 1447  

بھکر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پیپلزپارٹی کی خاتون رہنما سمیت 3 افراد قتل

ثمرا بتول کے ساتھ ثنااللہ اور عرفان کو بھی نشانہ بنایا گیا، مقتولہ کا بیٹا محفوظ رہا
اپ ڈیٹ 15 جون 2025 07:59pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھکر میں پیپلزپارٹی کی مقامی رہنما ثمرا بتول کو ان کے دفتر میں گھس کر قتل کردیا گیا۔ دفتر میں موجود دیگر دو افراد بھی نشانہ بن گئے جبکہ ثمرا بتول کا تیرہ سالہ بیٹا محفوظ رہا۔

بھکر کے علاقے ملز ٹاون میں نامعلوم افراد نے پیپلزپارٹی کی مقامی رہنما ثمرا بتول کےدفترمیں گھس کرفائرنگ کردی، جس کےنتیجے میں ثمرا بتول، ثنااللہ اور عرفان ہلاک ہوگئے۔ جبکہ دفتر میں موجود ثمرا بتول کا تیرا سالہ بیٹا محفوظ رہا۔

واقعےکی اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچ گئی اور پیپلزپارٹی کے دفترکوسیل کرکے سرگودھا سےفرانزک ٹیم کو طلب کرلیا۔

پولیس نے مقتولہ کے بیٹے کو حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتارکاحکم دےدیا۔

موقع پرموجود پولیس کا کہنا ہے کہ فرانزک ٹیم کی جانچ کے بعد لاشیں اسپتال منتقل کی جائیں گی۔

PPP

Crime

bhakar

MURDAN