Aaj News

ہفتہ, جولائ 12, 2025  
16 Muharram 1447  

ملک بھر میں بارش اور کہیں آندھی کا امکان

بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا، پنجاب، سندھ، بلوچستان، کشمیر اور خیبرپختونخوا کے عوام نے سکھ کا سانس لیا
شائع 16 جون 2025 09:10am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا سمیت مشرقی سندھ میں آج کہیں بارش اور کہیں آندھی چلنے کا امکان ہے، جبکہ بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا، پنجاب، سندھ، بلوچستان، کشمیر اور خیبرپختونخوا کے عوام نے سکھ کا سانس لیا، کہیں تیز بارش تو کہیں ہلکی پھوار نے موسم خوشگوار بنا دیا۔

پنجاب کے مختلف اضلاع بورے والا، بہاولنگر، پتوکی، گوجرہ، چیچہ وطنی، میلسی، اوکاڑہ، میاں چنوں، ساہیوال، حاصل پور، رینالہ خورد، عارف والا، شورکوٹ اور وہاڑی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جس سے شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور درجہ حرارت میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی۔

کراچی کے علاقوں سہراب گوٹھ، گلشن معمار، سرجانی ٹاؤن، بلدیہ، اورنگی اور گلشن اقبال میں کہیں بارش تو کہیں بوندا باندی ہوئی۔ تیز ہواؤں نے حبس زدہ فضا کو قدرے بہتر بنایا، اور شہریوں نے موسم کا لطف اٹھایا۔

سندھ کے علاقوں اوباڑو، ڈھرکی اور نوشہرو فیروز میں بھی رم جھم نے موسم سہانا بنا دیا، جبکہ بلوچستان کے شہر ڈیرہ مراد جمالی میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔

weather update

rainy weather

Rain prediction