میجر لیگ کرکٹ: حارث رؤف کا جادو چل گیا، 4 وکٹیں لے کر سان فرانسسکو کو فتح دلا دی
حارث رؤف کی شاندار بولنگ کی بدوسان فرانسسکو نے با آسانی فتح اپنے نام کی
پاکستانی فاسٹ بالر حارث رؤف نے امریکا کی میجر لیگ کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دھاک بٹھا دی۔ سان فرانسسکو کی نمائندگی کرتے ہوئے حارث رؤف نے لاس اینجلس کے خلاف 4 اہم وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کی فتح میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔
حارث رؤف کی برق رفتار گیندوں نے حریف بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے نہ دیا۔ ان کی شاندار بولنگ کی بدولت لاس اینجلس کی ٹیم بڑا اسکور بنانے میں ناکام رہی اور سان فرانسسکو نے با آسانی فتح اپنے نام کی۔
ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کی فارم اور رفتار میجر لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی اہمیت کو اجاگر کر رہی ہے۔ فینز نے بھی ان کی کارکردگی کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا۔
Haris Rauf
wickets
major cricket league
مقبول ترین
تازہ ترین
Comments are closed on this story.