Aaj News

بدھ, جولائ 16, 2025  
20 Muharram 1447  

ننکانہ صاحب: خاتون کو ہراساں کرنے والے کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج

کانسٹیبل افضل نے راستے میں روک کر موبائل نمبر مانگا۔ انکار پر اہلکار نے گالیاں دیں اور نازیبا رویہ اختیار کیا ، متاثرہ خاتون
شائع 16 جون 2025 10:40am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

نجی بینک میں کام کرنے والی خاتون کو ہراساں کرنے والے پولیس کانسٹیبل افضل کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ متاثرہ خاتون کی درخواست پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

خاتون کے مطابق وہ لاری اڈہ جا رہی تھیں جب کانسٹیبل افضل نے راستے میں روک کر موبائل نمبر مانگا۔ انکار پر اہلکار نے گالیاں دیں اور نازیبا رویہ اختیار کیا۔خاتون کا کہنا ہے کہ باوردی اہلکار نے مسلسل ہراساں کیا جس سے وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کانسٹیبل افضل کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور انصاف کی مکمل یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ مزید کارروائی قانون کے مطابق عمل میں لائی جائے گی۔

FIR

police

harassment

Nankana Sahib