Aaj News

ہفتہ, جولائ 12, 2025  
16 Muharram 1447  

پشاور بی آر ٹی کرایوں میں اضافہ، یکم جولائی سے اطلاق ہوگا

فی اسٹاپ کرایہ 10 روپے بڑھایا جائے گا جبکہ 5 کلومیٹر سفرکا کرایہ 20 کی بجائے 30 روپے ہو گا، فیصلہ
اپ ڈیٹ 16 جون 2025 01:06pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پشاور بی آر ٹی کو دی گئی 4 ارب روپے کی سبسڈی بھی مالی خسارے کو کم نہ کر سکی، جس کے باعث حکام نے بی آر ٹی کرایوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کرایوں میں یہ اضافہ بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ میں منظور کیا گیا، جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق فی اسٹاپ کرایہ 10 روپے بڑھایا جائے گا جبکہ 5 کلومیٹر کا سفر اب 20 کی بجائے 30 روپے میں طے ہوگا اور40 کلومیٹر کے سفر کا کرایہ 70 روپے کر دیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا اربن موبیلیٹی اتھارٹی کے مطابق پشاور بی آر ٹی پر روزانہ تقریباً 3 لاکھ شہری سفر کرتے ہیں۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ کرایوں میں اضافہ بڑھتی مہنگائی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق منصوبہ مسلسل مالی خسارے کا شکار ہے جس سے نکلنے کے لیے یہ اضافہ ناگزیر تھا۔

BRT

peshawar

fares

BRT Peshawer

Bus fares