Aaj News

منگل, جولائ 08, 2025  
13 Muharram 1447  

عوامی آگاہی و معلومات بل کے بعد حکومت کو کھلی اجازت ہوگی کہ وہ میڈیا کو خریدیں، ملک احمد خان بھچر

پیکا ایکٹ اور ڈیفیمیشن بل کے ہوتے ہوئے اس قانون کی کیا ضرورت ہے؟ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی
شائع 16 جون 2025 02:08pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں عوامی آگاہی اور معلومات کی فراہمی پنجاب 2025 بل کی منظوری کے عمل کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

بل کو صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے ایوان میں پیش کیا، تاہم اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے بل پر متعدد ترامیم تجویز کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار اور شفافیت پر قدغن قرار دیا۔

اپنے خطاب میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اس بل کی منظوری کے بعد کوئی سوال نہیں کر سکے گا، حکومت کو میڈیا کو کنٹرول کرنے کا اختیار مل جائے گا۔ اس قانون کے تحت شکایت صرف ڈی جی پی آر کو درج ہو گی، جس کے بعد سیکرٹری کا فیصلہ حتمی سمجھا جائے گا، اور یہ معاملہ عدالت میں چیلنج بھی نہیں کیا جا سکے گا۔

ملک احمد بھچر نے بل کو متنازع قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیکا ایکٹ اور ڈیفیمیشن بل کے ہوتے ہوئے اس قانون کی کیا ضرورت ہے؟

ملک احمد بھچر نے مطالبہ کیا کہ بل کو پبلک کیا جائے، سول سوسائٹی اور عوامی رائے شامل کی جائے، تاکہ یہ بل متوازن اور شفاف ہو۔

punjab

Opposition leader

punjab assembly

PECA Act

Malik Ahmad Khan Bhachar