Aaj News

منگل, جولائ 08, 2025  
12 Muharram 1447  

لاہور اور ساہیوال میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ڈاکو مارے گئے

ملزمان قتل، ڈکیتی اور چوری سمیت درجنوں سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے، پولیس
شائع 17 جون 2025 06:39pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور اور ساہیوال میں 2 مبینہ پولیس مقابلوں میں 4 ملزمان مارے گئے۔ پولیس کا دعویٰ ہے ملزمان ڈکیتی، راہ زنی سمیت جرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے۔

پنجاب کے دارالحکومت لاہور اور صنعتی شہر سیالکوٹ میں پولیس نے دو مبینہ مقابلوں میں چار ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا۔ لاہور کے علاقے اقبال ٹاون میں اے وی ایل ایس سے مبینہ مقابلے میں دو ملزمان ہلاک ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے ملزمان کو ناکہ بندی کے دوران رکنے کا اشارہ کیا گیا، جس پر انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی ۔۔ جوابی فائرنگ سے دونوں ڈاکو مارے گئے ۔۔ ملزمان کی شناخت وقاص اور زوہیب کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کار اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ادھر ساہیوال میں دو ڈاکو سی سی ٹی ڈی سے مبینہ مقابلے کے دوران مارے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے ملزمان کو مسلسل نگرانی کے بعد ٹریس کیا گیا تھا۔ آپریشن کے دوران دونوں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آگئے۔ پولیس کےمطابق ہلاک ملزم شوکت عرف ”شوکی“ قتل اور ڈکیتی سمیت تیس سے زیادہ وارداتوں میں مطلوب تھا۔ جبکہ علی شیر عرف شیری بھی قتل اور ڈکیتی سمیت بہتر سے زیادہ سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

lahore

Sialkot

Police Encounter