Aaj News

منگل, جولائ 08, 2025  
13 Muharram 1447  

ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی جاری، تفتان بارڈر پر نقل و حرکت بحال

مزید 545 زائرین اور 207 طلباء تفتان بارڈر کراسنگ کے ذریعے کوئٹہ پہنچ چکے
شائع 18 جون 2025 09:16am

ایران میں جاری کشیدگی کے دوران پھنسے پاکستانی طلباء اور زائرین کی وطن واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ کمشنر کوئٹہ محمد حمزہ شفقت کے مطابق پانچ سو پینتالیس زائرین اور دو سو سات طلباء تفتان بارڈر کراسنگ کے ذریعے کوئٹہ پہنچ چکے ہیں، جہاں سے انہیں سخت سیکیورٹی میں ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز تہران سے تعلق رکھنے والے پاکستانی طلباء کے ایک اور گروپ نے تفتان بارڈر کراسنگ پر پہنچ کر سرحد عبور کی۔ اس گروپ میں ایران کی میڈیکل اور انجینئرنگ جامعات میں زیر تعلیم دو سو چودہ پاکستانی طلباء شامل تھے۔

پاکستان کا ایران سے سفارت کاروں اور اسٹاف کی فیملیز کے انخلا کا فیصلہ

ضلعی انتظامیہ پنجگور نے بتایا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پاک ایران سرحدی گزرگاہیں غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔ تاہم، تفتان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں اور وطن واپسی کا عمل بدستور جاری ہے۔

ادھر نوے سے زائد پاکستانی طلباء کے آج گوادر پہنچنے کی توقع ہے، جن کی نگرانی اور حفاظت کے لیے ضلعی انتظامیہ نے اقدامات مکمل کر لیے ہیں۔ حکام کے مطابق حکومت پاکستان ایران میں موجود تمام پاکستانی شہریوں کی محفوظ وطن واپسی کے لیے مربوط کوششیں کر رہی ہے۔

Pakistani Students

Iran Israel War

Iran attack Israel

Iran Israel Tension

Pakistani visitors