پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا
کرایوں میں اضافے کا اطلاق20 جون سے ہو گا،ترجمان پاکستان ریلوے
پاکستان ریلوے نے ایکسپریس، فریٹ ٹرینوں اور سیلونز کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق ایکسپریس ٹرینوں اور سیلونز کے کرایوں میں 3 فیصد جبکہ فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ کرایوں میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور یہ اضافہ 20 جون 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔
ریلوے حکام کے مطابق اضافے کا مقصد ریلوے کے آپریشنل اخراجات میں توازن پیدا کرنا اور خدمات کی بہتری کے لیے وسائل بڑھانا ہے۔
Pakistan Railways
Train
fares
Freight trains
Increase in fares
express train
مقبول ترین
تازہ ترین
Comments are closed on this story.