Aaj News

بدھ, جولائ 09, 2025  
14 Muharram 1447  

صدر مملکت آصف زرداری کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے ان کا استقبال کیا
شائع 20 جون 2025 12:07am

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے جہاں سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے ان کا استقبال کیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری کو اس موقع پر پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے یادگارِ شہداء پر پھولوں رکھے، نیول چیف نے انہیں میری ٹائم سیکیورٹی صورتِ حال سے آگاہ کیا۔

صدر آصف علی زرداری کو پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور ’معرکۂ حق‘ میں کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

صدر مملکت نے ’معرکۂ حق‘ کے دوران پاک بحریہ کے بھرپور ردِعمل اور غیر متزلزل عزم کو سراہا اور بھارتی جارحیت کے خلاف کامیابی سے دفاع پر پاک بحریہ کو مبارک باد دی۔

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے صدرِ مملکت کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک بحریہ سمندری سرحدوں اور بحری مفادات کا دفاع جاری رکھے گی

ISPR

President Asif Ali Zardari