Aaj News

منگل, جولائ 08, 2025  
13 Muharram 1447  
لائیو

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا ایران اور اسرائیل کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ

ایران اسرائیل جنگ مزید بڑھی تو کسی کے قابو میں نہیں رہے گی؛ سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس
اپ ڈیٹ 20 جون 2025 11:39pm

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایران اسرائیل کشیدگی پر اہم ہنگامی اجلاس میں سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے ایران اور اسرائیل کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔ ایرانی مندوب امیرسعید ایروانی نے بتایا کہ اسرائیل نے ایران کے شہریوں کو نشانہ بنایا، حملوں میں حاملہ خواتین اور بچے مارے گئے۔ روسی مندوب نے ایرانی شہریوں پر حملے ناقابل قبول قرار دیا۔ چینی مندوب نے کہا کہ جتنی جلدی سیز فائر ہوگی، اتنا ہی نقصان کم ہوگا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ ایران بارہا واضح کر چکا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار نہیں بنا رہا، لیکن حالیہ حالات دنیا کے امن کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔

گوتریس نے خبردار کیا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازع اگر مزید بڑھا تو یہ کسی کے قابو میں نہیں رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی نظریں اس وقت ایران اسرائیل صورتحال پر جمی ہوئی ہیں اور ضرورت اس بات کی ہے کہ امن کو ایک موقع دیا جائے۔

پاکستان کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت اور ایرانی عوام سے اظہار یکجہتی

اقوام متحدہ کے سربراہ نے دونوں ممالک سے فوری جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کے لیے دنیا کے تمام ذمہ دار ادارے اور ممالک سر جوڑ کر بیٹھ چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں بھی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، جہاں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔

یواین انڈرسیکرٹری جنرل نے بھی اجلاس میں بتایا کہ ایران میں عوامی مقامات پر حملے کیے گئے، ایران اسرائیل کشیدگی سے عوام متاثر ہو رہے ہیں۔

ایرانی مندوب امیرسعید ایروانی

ایرانی مندوب امیرسعید ایروانی نے کہا کہ اسرائیل نے ایران کے شہریوں کو نشانہ بنایا، اسرائیل کے حملوں میں حاملہ خواتین اور بچے مارے گئے، اسرائیل کے حملوں میں 5 اسپتالوں کو بھی شدید نقصان ہوا، اسرائیل جنگی جرائم کر رہا ہے۔

ایرانی مندوب کے مطابق اسرائیل نے ایران کی پرامن نیوکلیئر سائٹ پر حملہ کیا، یہ حملہ آئی ای اے ای کے سیف گارڈ سسٹم پر حملہ ہے، 18 جون کو افزودگی کی سائٹ پر حملہ کیا، 19 جون کو ہیوی واٹرری ایکٹر پر حملہ کیا، یہ تمام حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

سلامتی کونسل کے اجلاس میں روسی مندوب نے کہا کہ ایرانی شہریوں پر حملے ناقابل قبول ہیں، آئی اے ای اے ایٹمی تنصیبات پر حملوں پر جامع رپورٹ دے۔

چینی مندوب نے بھی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ خطے کی موجودہ کشیدگی کو پھیلنے نہیں دیا جا سکتا، خطرناک موڑ پر بین الاقوامی برادری کردارادا کرے، جتنی جلدی سیز فائر ہوگی، اتنا ہی نقصان کم ہوگا۔

UN Secretary General

calls for immediate ceasefire

between Iran and Israel