Aaj News

جمعرات, جولائ 10, 2025  
14 Muharram 1447  

خیبرپختونخوا میں کانگو وائرس کے مزید دو کیسز رپورٹ، مجموعی تعداد 9 ہوگئی

کانگو وائرس سے متاثرہ 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، محکمہ صحت
شائع 21 جون 2025 11:35am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

خیبرپختونخوا میں کانگو وائرس کے مزید دو نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں اس خطرناک وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق نئے کیسز باجوڑ اور شمالی وزیرستان سے سامنے آئے ہیں۔

محکمہ صحت کی دستاویزات کے مطابق پشاور سے 3، نوشہرہ اور کرک سے 2،2 جبکہ شمالی وزیرستان اور باجوڑ سے 1،1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔ وائرس سے اب تک 3 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ اس وقت 3 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور 6 افراد کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔

کراچی: کانگو وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، 2 افراد جان کی بازی ہار گئے

صوبائی محکمہ صحت نے کانگو وائرس کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اپنانے اور مویشیوں کی نقل و حرکت کے دوران حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، خصوصاً عید الاضحیٰ کے تناظر میں جہاں جانوروں کی خرید و فروخت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ماہرین صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جانوروں کے قریب جاتے وقت دستانے اور مکمل بازو والے کپڑے پہنیں اور کانگو وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوری طور پر طبی امداد حاصل کریں۔

KPK

peshawar

Congo

Health Department

congo virus