Aaj News

منگل, جولائ 08, 2025  
13 Muharram 1447  

صدر آصف علی زرداری نے بینظیر ہنر مند پورٹل کا افتتاح کردیا

چاہتے ہیں نوجوان ہنر سیکھ کر دیار غیر میں ملک کا نام روش کریں، تقریب سے خطاب
شائع 21 جون 2025 08:08pm

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقدہ بینظیر ہنرمند پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام نوجوان نسل کے لیے روشن مستقبل کی نوید ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں اور بچیوں کو صرف تعلیم ہی نہیں بلکہ ہنر بھی فراہم کیا جا رہا ہے، تاکہ وہ باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔

صدرمملکت نے کہا کہ پروگرام کے تحت کمپیوٹر، جدید تعلیم اور مختلف ہنر سکھائے جائیں گے، جن کے ذریعے نوجوان پاکستان کے اندر اور باہر اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ”نرسنگ جیسے شعبے کی دنیا بھر میں بڑی مانگ ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے نوجوان ہنر سیکھ کر دیارِ غیر میں ملک کا نام روشن کریں۔“

صدر زرداری نے وفاقی وزیر نوید قمر کی کوششوں کو بھی سراہا اور کہا کہ اس وقت ملک کو ایسے اقدامات کی ضرورت ہے جو نوجوانوں کو خود مختار اور ہنرمند بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بچوں کو تمام بنیادی حقوق فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور یہ پروگرام اس سلسلے کی ایک عملی مثال ہے۔

اسلام آباد

President Asif Ali Zardari

inaugurated

Benazir Hunarmand Portal