Aaj News

اتوار, جولائ 13, 2025  
17 Muharram 1447  

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ، پاکستان کے میچ کا شیڈول ایک بار پھر تبدیل کر دیا گیا

پاکستانی ٹیم کے سفری مسائل کے باعث میچ کے وقت میں ردوبدل کی گئی ہے، ذرائع
شائع 05 جولائ 2025 12:02pm

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان کے میچ کا شیڈول ایک بار پھر تبدیل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم کے سفری مسائل کی وجہ سے میچ کے وقت میں ردوبدل کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان میچ اب شام 6 بجے کھیلا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اس سے قبل یہ میچ آج صبح 10 بجے تھا، میچ دوسری بار ری شیڈول ہوا۔

پاکستانی ہاکی ٹیم تین دن تاخیر سے چین پہنچی ہے۔

pakistan under 18 hockey team

match schedule changed again