لندن ٹاور میں شاہی تاج کے ڈسپلے پر کسٹرڈ پھینکنے والے 4 افراد گرفتار

مظاہرین نے شہری اسمبلی کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے جواہرات کو نقصان پہنچایا، پولیس کی تفتیش جاری
شائع 06 دسمبر 2025 07:22pm

لندن ٹاور میں شاہی تاج کے ڈسپلے کیس کو نقصان پہنچانے کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا، مظاہرین نے شہری اسمبلی کے قیام کا مطالبہ کیا جبکہ ڈسپلے کو بند کر دیا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق ٹاور آف لندن میں کچھ وزیٹرز نے امیر افراد پر ٹیکس لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجا وہاں رکھے شاہی تاج کے گرد شیشے کے حصار پر کسٹرڈ اور کھانے پینے کی دیگر اشیاء پھینکی جسکے بعد چار افراد کو گرفتارکرلیا گیا اور لندن ٹاور کو بند کردیا گیا ہے۔۔

پولیس کو ہفتے کی صبح تقریباً 10 بجے اطلاع اس واقعے کی اطلاع موصول ہوئی۔

میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق گرفتار افراد پر فوجداری نقصان کا شبہ ہے اور پولیس کی تحقیقات کے دوران ٹاور کے جواہرات ہاؤس کو عوام کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

124 سال سے اُلٹی لٹک کر چلنے والی انوکھی ٹرین

اس کارروائی کی ذمہ داری شہری مزاحمتی گروپ ٹیک بیک پاور نے قبول کی ہے۔ گروپ کا کہنا ہے کہ مظاہرہ برطانیہ میں ایک مستقل شہری اسمبلی قائم کرنے کے مطالبے کے لیے کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مظاہرہ کرنے والے نے کرمبل کی بڑی ٹرے کو کیس کے شیشے پر مارا، جبکہ دوسرا مظاہرہ کرنے والا کیس کے سامنے پیلا کسٹرڈ ڈال دیتا ہے۔ مظاہرین کی جانب سے اس دوران شدید نعرے بازی بھی کی گئی تھی۔

4 accused arrested

crown jewels display

food thrown

partially closed

london tower