وزیر دفاع سے اختلافات: لاطینی امریکہ میں امریکی افواج کے سربراہ نے استعفیٰ دے دیا
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ کے ساتھ اختلافات کے باعث لاطینی امریکہ میں امریکی افواج کے سربراہ ایڈمرل ایلون ہولسی نے قبل از وقت استعفیٰ دے دیا ہے۔
ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ، ہیگسیٹھ نے جنوبی کمانڈ کے آپریشنز اور منصوبہ بندی پر نارضگی کا اظہار کیا تھا، جس کے نتیجے میں ہولسی کو اپنے عہدے سے دستبردار ہونا پڑا۔ اس اچانک فیصلے نے پینٹاگون اور امریکی فوج میں ایک نیا تناؤ پیدا کر دیا ہے، خاص طور پر اُس وقت جب وینزویلا کے ساتھ کشیدگی اور دیگر حساس آپریشنز جاری ہیں۔
ہولسی نے 16 اکتوبر کو اپنے استعفے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ دسمبر میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ حالانکہ انہوں نے اپنی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی وجوہات عوامی طور پر نہیں بتائیں، مگر جمعہ کو اپنی ریٹائرمنٹ کی تقریب میں وہ پرجوش نظر آئے اور اپنی 37 سالہ فوجی خدمات پر گفتگو کی تھی۔
امریکہ نے وینزویلا کے ساحل سے آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا
انہوں نے کہا، ’ہمیں ہمیشہ اپنے ہم خیال شراکت داروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، جو جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔‘
کچھ حکام نے نجی طور پر یہ قیاس کیا کہ ہولسی نے حالیہ امریکی حملوں پر اختلاف کیا تھا، جو کیریبین میں مشتبہ منشیات کی اسمگلنگ کی کشتیوں پر کیے گئے تھے۔ تاہم، ایک بند کمرے میں سینئر قانون سازوں کے ساتھ ملاقات کے دوران، ہولسی نے اس بات کی وضاحت کی کہ ان کا استعفیٰ ان آپریشنز سے متعلق نہیں تھا، جیسا کہ ریپبلکن رکن مائیک راجرز نے پولیٹیکو میں شائع ہونے والی اپنی باتوں میں کہا۔
جنگ کی تیاری کے دوران ٹرمپ کی وینزویلا کے صدر سے بات کی تصدیق
ہولسی نے اپنے نائب ایئر فورس کے لیفٹیننٹ جنرل ایون پیٹسس کو کمانڈ حوالے کی، جس دوران انہوں نے اپنی خدمات کو سراہا۔ جنرل ڈین کین نے کہا، ’آپ ایک غیر معمولی انسان ہیں جنہوں نے ہمیشہ دل و دماغ سے قیادت کی اور اپنے ہر دن کی خدمت میں پورا جوش دکھایا۔‘
ہولسی کی ریٹائرمنٹ ایک نایاب واقعہ ہے، لیکن یہ غیر معمولی نہیں ہے۔ 2008 میں سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر ایڈمرل ولیم فالن بھی اپنی مدت کے صرف ایک سال بعد ایران اور دیگر مسائل پر تبصرے کرنے کے بعد ریٹائر ہو گئے تھے، جس سے جارج بش کی انتظامیہ میں تناؤ پیدا ہوا تھا۔
ہولسی کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ پینٹاگون میں نئے انتظامیہ کے تحت اعلیٰ افسران کی تبدیلی کا عمل جاری ہے۔ خاص طور پر وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ کے تحت کئی سینئر افسران نے اپنے عہدے چھوڑے ہیں، جن میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین سی کیو براؤن اور نیول افسر لیزا فرانچیٹی بھی شامل ہیں۔
امریکی حکام نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ لیفٹیننٹ جنرل فرینک ڈونووین کو ہولسی کا جانشین نامزد کر سکتے ہیں، تاہم اس نامزدگی کی ابھی تک باقاعدہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔














