قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی شہری گرفتار

رینجرز نے بھارتی شہری کو سہجرہ کے مقام سے حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا
شائع 20 دسمبر 2025 03:08pm

قصور کے علاقے میں پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر ایک بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جسے رینجرز نے حراست میں لینے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

تھانہ گنڈا سنگھ کی حدود میں واقع سہجرہ کے مقام سے بھارتی شہری کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے بھارتی شہری کی شناخت شرندیپ سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ شرندیپ سنگھ تحصیل شاہ کوٹ، ضلع جالندھر کا رہائشی ہے اور وہ غیر قانونی طور پر پاکستانی حدود میں داخل ہوا تھا۔ واقعے کے بعد رینجرز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بھارتی شہری کو حراست میں لیا۔

بعد ازاں رینجرز نے گرفتار بھارتی شہری کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ گنڈا سنگھ کی پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

پاکستان

lahore

indian man arrested