اسلام آباد: چینی خاتون کی عمارت کی چھت سے کود کر مبینہ خود کشی

اسلام آباد پولیس نے چینی خاتون کی لاش اسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کردیں
شائع 24 دسمبر 2025 10:43pm

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جی ایٹ کے علاقے میں چینی خاتون نے مبینہ طور پر عمارت کی چھت سے کود کر خود کشی کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق چینی لڑکی وان رو پینگ جی ایٹ میں رہائشی عمارت کی چھت سے گرنے کے بعد جاں بحق ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ چینی لڑکی نے مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر خودکشی کی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ چھت سے گرنے پر چین سے تعلق رکھنے والی لڑکی کے سر میں چوٹ آئی۔ چینی خاتون سے متعلق مزید بتایا گیا کہ وان رو پینگ وزٹ ویزا پر پاکستان آئی ہوئی تھی۔

اسلام آباد پولیس نے چینی خاتون کی لاش اسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

اسلام آباد

sucide

chinese woman

Chinese woman sucide

women sucide