بنگلہ دیشی کھلاڑی کو منتخب کرنے پر شارخ خان بی جے پی کے نشانے پر، ”غدار“ قرار
بولی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے لیے بنگلہ دیشی کھلاڑی کو منتخب کرنے پر سخت تنقید کی زد میں آگئے جب کہ انتہا پسند بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے انہیں ”غدار“ قرار دے دیا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی اترپردیش کے رہنما سنگیت سوم نے اداکار شاہ رخ خان کو انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے پڑوسی ملک میں ہندوؤں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف بڑھتے ہوئے مظالم کے درمیان بنگلادیشی کھلاڑی کو خریدنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
بی جے پی رہنما سنگیت سوم نے شاہ رخان کو بنگلادیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو خریدنے پر ’غدار‘ قرار دیا ہے۔
بی جے پی رہنما نے خبردار کیا کہ اگر بنگلہ دیشی کھلاڑی آئی پی ایل کے لیے بھارت پہنچا تو اسے ایئرپورٹ سے نکلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
آئی پی ایل نیلامی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک ہزار سے زائد کھلاڑی نکال دیے
یاد رہے کہ 16 دسمبر کو ابوظبی میں منعقدہ آئی پی ایل 2026 کی نیلامی میں شاہ رخ خان نے اپنی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے لیے بنگلہ دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو منتخب کیا ہے، وہ واحد بنگلادیشی کھلاڑی ہیں جنہیں کولکتہ نائٹ رائڈرز نے 9.2 کروڑ روپے میں خریدا۔
حالیہ بھارت اور بنگلہ دیشی کشیدگی کے بعد تنازع نے سوشل اور سیاسی حلقوں میں زبردست بحث چھیڑدی۔
واضح رہے کہ بنگلادیش میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد بھارت اور بنگلادیش کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔
















