وینز ویلا پر امریکی حملہ: عالمی رہنما 2 کیمپوں میں تقسیم، کوئی ٹرمپ کا حمایتی تو کوئی مخالف

وینز ویلا پر امریکی جارحیت کے خلاف عالمی رہنماؤں کا ملا جلا ردعمل سامنے آگیا
شائع 04 جنوری 2026 06:36pm

وینز ویلا پر امریکی جارحیت کے خلاف عالمی رہنماؤں کا ملا جلا ردعمل سامنے آگیا، فرانسیسی صدر، برطانوی اور اطالوی وزرائے اعظم نے حملہ درست قرار دے دیا جب کہ روس، کولمبیا، کیوبا اور ایران نے مخالفت کردی۔

وینز ویلا پر امریکی حملے کے بعد عالمی رہنما 2 کیمپوں میں تقسیم ہوگئے، کوئی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حمایتی تو کوئی مخالف بن گیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وینز ویلا پر حملہ تشویشناک قرار دے دیا اور خبردار کیا ہے کہ وینزویلا میں حالیہ پیش رفت بین الاقوامی قانون کے لیے ایک خطرناک مثال بن سکتی ہے۔

ترجمان کے مطابق سیکرٹری جنرل اس بات پر شدید فکرمند ہیں کہ امریکا کی کارروائی سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہو سکتا ہے اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے، انتونیو گوتریس سمجھتے ہیں امریکی حملے کے پریشان کن اثرات ہوسکتے ہیں، عالمی قانون اور ضوابط کا احترام نہیں کیا جارہا۔

چین کی وزارت خارجہ نے وینزویلا کے اندر کارروائی پر ردعمل میں کہا کہ چین کو بدترین دھچکا لگا ہے اور ایک خودمختار ملک کے خلاف امریکا کی جانب سے فوج کے استعمال پر بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کا وینزویلا کو مفت انٹرنیٹ سروس دینے کا اعلان

بیان میں کہا گیا کہ ایک خودمختار ملک کے صدر کے خلاف فورس کا استعمال انتہائی قابل مذمت ہے۔

جرمنی کی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ ہم تمام متعلقہ فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں وہ صورت حال کو مزید کشیدہ بنانے سے گریز کریں اور سیاسی حل نکالنے کی کوشش کریں۔

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے وینز ویلا میں مادرو دور کے خاتمے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ مادرو کو غیر قانونی صدر سمجھتے تھے ان کے جانے پر کوئی افسوس نہیں، وینز ویلا میں پرامن اور محفوظ انتقال اقتدار چاہتے ہیں۔

فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمنوا ہوگئے، سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ اپوزیشن رہنما ایڈمونڈو گونزالیز کو وینزویلا میں اقتدار کی تبدیلی کی نگرانی میں مدد کرنی چاہیے، انتقال پُرامن، جمہوری اور وینزویلا کے عوام کی مرضی کا احترام کرنے والا ہونا چاہیے۔

اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے وینز ویلا میں امریکی فوجی کارروائی جائز قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی کارروائی کو دفاعی اقدام قرار دیتے ہیں۔

وینزویلا کے صدر اور اہلیہ کو گرفتاری کے بعد نیویارک پہنچا دیا گیا

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ویننز ویلا پر کامیاب حملے پر امریکی صدر ٹرمپ کو ایکس پر مبارکباد دی اور کہا کہ شاندار کارروائی اور تاریخی قیادت پر ٹرمپ اوران کے بہادر فوجیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

اس کے علاوہ روس، کیوبا، کولمبیا اور ایران سمیت مختلف ممالک نے اسرائیلی حملے کی مذمت کی جب کہ اسپین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اسپین وینزویلا میں پُرامن حل تلاش کرنے کےلیے ثالثِی کی پیشکش کرتا ہے۔

وینزویلا کسی کی کالونی نہیں بنے گا، ملکی دفاع اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے تیار ہیں: نائب صدر

دوسری جانب اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل پیر کے روز ہنگامی اجلاس منعقد کرے گی، جس میں وینزویلا میں امریکا کی فوجی کارروائی پر بڑھتی ہوئی عالمی تشویش اور بین الاقوامی نظام کو لاحق ممکنہ خطرات پر غور کیا جائے گا۔

united nation

antonio guterres

Emmanuel macron

Giorgia Meloni

VENEZUELA

KEIR STARMER

Venezuelan

Venezuela Update

US Attack Venezuela

Venezuela Crisis

US Raid in Venezuela

Venezuela raid