بنگلہ دیش کا بھارت میں کھیلنے سے انکار: ٹی 20 ورلڈ کپ شیڈول میں تبدیلی پر غور

بنگلہ دیشی ٹیم کو سیکیورٹی خدشات کے باعث ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا، ترجمان بی سی بی
شائع 05 جنوری 2026 04:34pm

ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی جانب سے بھارت میں کھیلنے سے انکار کے بعد انٹرنینشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ کے شیڈول میں تبدیلی پر غور شروع کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کی جانب سے بھارت میں ٹی 20 ورلڈکپ کھیلنے سے باضابطہ انکار کے بعد آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے شیڈول میں تبدیلی پر غور شروع کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔ بی سی بی کے ترجمان کے مطابق بنگلہ دیشی ٹیم کو سیکیورٹی خدشات کے باعث ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

ترجمان بی سی بی نے بتایا کہ ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے معاملے پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں حکومت سے مشاورت کے بعد ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کے تحفظ کے لیے یہ قدم اٹھانا ناگزیر ہے۔

بنگلادیش کے ورلڈ کپ میچز بھارت سے منتقل کرنے کی درخواست پر بھارتی بورڈ کا بیان آگیا

بی سی بی کے مطابق موجودہ حالات میں بنگلہ دیشی ٹیم ٹورنامنٹ کے لیے بھارت کا سفر نہیں کرے گی۔ اس حوالے سے آئی سی سی کو باضابطہ طور پر درخواست کی گئی ہے کہ بنگلہ دیش ٹیم کے میچز کسی دوسرے ملک میں منتقل کیے جائیں۔

ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کے فیصلے کے بعد آئی سی سی ورلڈ کپ کے شیڈول اور میچ وینیوز میں ممکنہ تبدیلیوں پر غور کر رہی ہے تاہم حتمی فیصلہ بعد میں متوقع ہے۔

ICC

BCCI

ICC T20 World Cup

bangladesh cricket board

T20 world cup 2026

ICC Men’s T20 World Cup 2026

Bangladeshi player

bangladesh cricket team