دو روز کی تیزی کے بعد سونا سستا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

عالمی منڈی میں 12 ڈالر سستا ہوکر فی اونس سونا 4444 ڈالر کا ہوگیا
شائع 07 جنوری 2026 01:21pm

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قدر میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے تاہم چاندی کی قیمت مستحکم ہیں، آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا 1200 روپے سستا ہوا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ ریٹس کے مطابق 24 کیرٹ تولہ سونا 1200 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 66 ہزار 762 روپے کی سطح پر آگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونا ایک ہزار 28 روپے کمی سے 4 لاکھ 173 روپے کا ہوگیا۔

صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22 کیرٹ کے 10 گرام سونے کی قیمت بھی 942 روپے کم ہو کر 365,896 روپے ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے جہاں ایک اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کم ہو کر 4444 ڈالر پر ٹریڈ کر رہی ہے جبکہ بین الاقوامی میں چاندی کی قیمت بھی مستحکم 78.86 ڈالر پر برقرار ہے۔

gold world market

10 Gram Gold

Gold market Pakistan

per tola gold

gold rate decrease

gold rate 2026