عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات کروا دی گئی
ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں جیل قوانین کے تحت کرائی گئی، بشریٰ بی بی نے سامان بھی جمع کرایا
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف اور بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کرا دی گئی ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق ملاقات جیل قوانین کے مطابق اور مقررہ طریقہ کار کے تحت منعقد ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی ہے۔ اس ملاقات کا دورانیہ تقریباً 45 منٹ تھا۔
جیل انتظامیہ کے مطابق ملاقات جیل قوانین اور ضوابط کے مطابق کرائی جاتی ہے۔ اس موقع پر بشریٰ بی بی کی جانب سے لایا گیا سامان بھی جیل انتظامیہ نے وصول کیا۔
ذرائع کے مطابق سامان میں کمبل، گرم کپڑے، میوہ جات اور کھجوریں شامل تھیں، جو مقررہ طریقہ کار کے تحت جمع کرائی گئیں۔
rawalpindi
meeting
Adyala Jail
mran Khan Bushra Bibi
مقبول ترین














