شہباز شریف کا آسٹریا میں استقبال

.
شائع 16 فروری 2026 04:18pm

وزیراعظم شہباز شریف پیر کو دو روزہ سرکاری دورے پر ویانا پہنچے ہیں، جہاں آسٹرین مسلح افواج نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا اور چانسلر کرسچین اسٹاکر نے استقبال کیا۔ یہ دورہ پاکستان اور آسٹریا کے سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے کے موقع پر اور تین دہائیوں بعد کسی پاکستانی وزیراعظم کا پہلا دورہ ہے۔ وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی موجود ہے اور وہ اپنے قیام کے دوران آسٹریا بزنس فورم، اقوام متحدہ کی تقریب اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ سے ملاقات کریں گے۔ ان ملاقاتوں کا مقصد دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔