پی ایس ایل 11 سے قبل سیالکوٹ اسٹالینز کی ملکیت میں تبدیلی
ملکیت کی اس منتقلی کے بعد ٹیم کے انتظامی ڈھانچے میں بھی اہم تبدیلیاں متوقع ہیں، ذرائع
پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن سے قبل بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، سیالکوٹ اسٹالینز کی ملکیت میں نمایاں تبدیلی کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سی ڈی وینچرز کے گوہر شاہ نے اوزی گروپ سے سیالکوٹ اسٹالینز کے 98 فیصد شیئرز خرید لیے ہیں، جس کے بعد فرنچائز کا کنٹرول عملی طور پر نئی انتظامیہ کے پاس منتقل ہو گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکیت کی اس منتقلی کے بعد ٹیم کے انتظامی ڈھانچے میں بھی اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔
لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم بطور صدر سیالکوٹ اسٹالینز سے اپنی وابستگی پہلے ہی ختم کر چکے ہیں، جسے فرنچائز کے لیے ایک اہم موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ آٹھ جنوری کو ہونے والی نیلامی میں اوزی گروپ نے سیالکوٹ اسٹالینز کو ایک سو پچاسی کروڑ روپے میں خریدا تھا۔
مقبول ترین















